بندی سانحہ پر دکھ، وقت آگیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، افتخار گیلانی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں باغ سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ پندی، باغ میں معصوم جانوں کے المناک سانحہ پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا سودا:فضل الرحمن کی بھارت سے ہاتھ ملانے کی باریک واردات پکڑی گئی، دی ٹیلی گراف کا انکشاف

کالعدم  ایکشن کمیٹی کی جانب سے پانچ ماہ سے جاری تشدد، دھمکیوں اور بدامنی نے عوام کو شدید تکالیف سے دوچار کر دیا ہے۔ کشمیری عوام کوپانچ ماہ سےیرغمال بنا رکھا ہے۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>Deeply saddened by the tragic loss of innocent lives in Pindi, Bagh. My heartfelt condolences to the bereaved families. Five months of violence, intimidation and disruption by proscribed JAAC have inflicted immense suffering on the people of that area,</p>&mdash; Iftikhar Gillani (@igillani) <a href=”https://x.com/igillani/status/2116520628971098182?ref_src=twsrc%5Etfw”>October 31, 2026</a></blockquote> <script async src=”https://platform.x.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی  اور اس کے وہ ساتھی جو شہریوں کو نشانہ بنانے اور امن کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں انہیں جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

وزیراعظم   افتخار گیلانی نے مزید کہا کہحکومتِ آزاد جموں و کشمیر اپنے شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے  ،خطے کی  عوام امن، تحفظ اور معمول کی زندگی کے حقدار ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام پر ایک اور معاشی بوجھ، نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

وزیراعظم افتخار گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت عوامی جان ومال  کے تحفظ، امن و امان کی بحالی اور ہر شہری کے حقوق کی پاسداری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔