اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی بے نقاب ہوگئی،سابق وزیراعظم کا داماد بھی سنگین جرائم میں ملوث نکلا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدرکا داماد اور سابق گورنرغلام مصطفیٰ کھر کا بیٹا سیاسی سرپرستی کے باعث سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سنگین جرائم میں ملوث بلال کھراب بھی اپنے سسر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکے گھر میں چھپا بیٹھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کی قانونی معاونت ،میرپور میں پہلا ویمن پولیس اسٹیشن کے افتتاح کی تیاریاں مکمل
میڈیا رپورٹس اور ناقابل تردید شواہد کےمطابق بلال کھر نےسال 2000ء میں ناراض پہلی بیوی فاخرہ کے گھر زبردستی داخل ہو کر اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دسمبر2003 میں بلال کھر سیاسی اثرورسوخ کے باعث عدالت سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا ۔
رپورٹس کے مطابق بلال کھرکے اس حملے میں فاخرہ یونس کا چہرہ اور جسم شدید متاثر ہوا اور بالآخر انہوں دباؤ کے باعث2012 میں خودکشی کر لی ۔
رپورٹس کے مطابق راجہ فاروق حیدرکا داماد بلال کھر2014میں مقامی باشندے امجد لڈھانی کے سفاکانہ قتل میں بھی ملوث رہا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی سپلائی بحران سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کا تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنے کا معاہدہ
راجہ فاروق حیدر کا داماد بلال کھر2014میں جج پر حملے،بیلٹ باکس چرانے اور دیگردہشتگردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث رہا۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اپنے داماد سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دے کر انہیں سیاسی اثرورسوخ فراہم کررہا ہے۔




