راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا، دھرنے کے قریب بھارت کیخلاف تاریخی ریلی نکالی گئی ۔
27 اکتوبر یومِ سیاہ کے موقع پر پونچھ ڈویژن کے صدر مقام راولاکوٹ میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں سول سوسائٹی، اساتذہ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بھارت کیخلاف ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ سے ہوا، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقادر نے کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر کی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی بے نقاب، داماد بھی جرائم میں ملوث نکلا
ریلی کے شرکاء نے کالے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیر کی آزادی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔
اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کی قانونی معاونت ،میرپور میں پہلا ویمن پولیس اسٹیشن کے افتتاح کی تیاریاں مکمل
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو کشمیری یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، جبکہ راولاکوٹ میں نکالی گئی ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔




