خواتین کی قانونی معاونت ،میرپور میں پہلا ویمن پولیس اسٹیشن کے افتتاح کی تیاریاں مکمل

میرپور آزاد کشمیر( آصف اقبال کشمیرڈیجیٹل ) خواتین کی سہولت اور تحفظ کیلئے ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 

محکمہ پولیس آزادکشمیر کے اس اقدام کا مقصد خواتین کو اپنی شکایات بلا جھجک درج کروانے اور قانونی معاونت کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپارکو کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کے اشتراک سے 5 روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز

محکمہ پولیس کی جانب سے خواتین کو انصاف کی فراہمی اور قانونی معاونت کے حصول کیلئے علیحدہ اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال سمیت پولیس افسران نے ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

میرپور میں قائم کئے گئے  پہلے  ویمن پولیس اسٹیشن میں لیڈی ایس ایچ او اور لیڈی پولیس کانسٹیبلز تعینات ہوں گی جہاں خواتین براہِ راست اپنی شکایات درج کروا سکیں گی۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ڈی ایس پی سٹی حاجی سکندر اعظم، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد نصیر خان اور دیگر پولیس افسران نے ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئےویمن چیمبر آف کامرس کی جامع حکمتِ عملی

ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام سے خواتین کو اپنی شکایات کے اندراج، پولیس سے رابطے اور قانونی رہنمائی کے لیے ایک علیحدہ پلیٹ فارم میسر آئے گا۔

یہ اقدام خواتین کے لیے پولیس تک رسائی آسان بنانے اور انہیں اعتماد کے ساتھ اپنے مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔