پیٹرول54پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 16پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل1 روپے91پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے 27 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافے، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتیں بڑھائی گئیں۔

ریلیف اسکیم

پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔