پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سپیشل بچے کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک کا انکشاف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ٹیکنالوجی کے دور میں اسٹیٹ بینک نے انعامی پرائز بانڈ کی  قرعہ اندازی کا انوکھا طریقہ ایوان میں پیش کردیا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسٹیٹ بینک نے بریفنگ میں بتایا کہ 25 سے 40ہزار کے پرائز بانڈ کی شفاف قرعہ اندازی کا طریقہ کار ایوان میں پیش کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول54پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 16پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 25اور 40 ہزار انعامی بانڈرز کی تمام قرعہ اندازی شفافیت کیلیے گونگے اور بہرے بچوں کے ذریعے ہوتی ہے جس پر عوام کو اعتماد حاصل ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم کامیاب نمبروں کا اعلان نمائش اور اندراج خصوصی بچے کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تنازعہ کشمیر پر سیمینار، سردار مسعود خان سمیت ممتاز سفارتکاروں کی شرکت

انہوں نے بتایا کہ انعامی بانڈرز کی قرعہ اندازی کی نگرانی 7 رکنی کمیٹی کرتی ہے۔