تنازعہ کشمیر پر سیمینار، سردار مسعود خان سمیت ممتاز سفارتکاروں کی شرکت

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کیڈٹ کالج مظفرآباد میں ”تنازع کشمیر: تاریخی پس منظر اور امکاناتِ“ کے موضوع پر ایک اہم علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 

جس میں ممتاز سفارت کار، دانشوروں اور ماہرینِ امورِ کشمیر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سیمینار میں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر و سفیر سردار مسعود خان، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفرآباد بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) عسرت محمود نے خصوصی شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی باغ کا چھتردھڑہ پل منصوبے پر جاری کام بند کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان

ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈاکٹر اسماء شاکر خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس)، ڈاکٹر ولید رسول، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ اور طیبہ خورشید نے خطاب کیا۔

مقررین نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، سیاسی و تزویراتی پہلوؤں اور اس کے پُرامن، منصفانہ اور پائیدار حل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے،مکہ معاہدے کے رکن ممالک اور ایرانی قیادت کا اہم اجلاس شروع

سیمینار کا مقصد مسئلہ کشمیر کے بارے میں علمی و فکری شعور اجاگر کرنا، بامعنی مکالمے کو فروغ دینا اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق قابلِ عمل حل کی راہیں تلاش کرنا تھا۔

سیمینار کے اختتام پر فیکلٹی اور کیڈٹس نے مقررین سے کشمیر کے موضوع پر سوالات بھی پوچھے۔ مہمان مقررین کو پرنسپل کیڈٹ کالج مظفرآباد نے یادگاری شیلڈز پیش کیے۔