پاک فوج قوم کا سہارا ، فضل الرحمن ہرزا سرائی پر معافی مانگیں، فدا زیدی رہنما پیپلزپارٹی

کوٹلی(کشمیرڈیجیٹل)رہنما پیپلزپارٹی کوٹلی فدا زیدی نے اپنے بیان میں جے یوآئی رہنما فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف ہرزا سرائی کی مذمت کی۔ 

فدا زیدی نے کہا کہ پاک فوج قوم کا سہارا ہے اور فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف ہرزاسرائی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف فضل الرحمن کی ہرزا سرائی ناقابل برداشت ہے اور اس کی پوری کشمیری اور پاکستانی قوم مذمت کرتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج ریڈ لائن، فضل الرحمن اپنے بیان پر معافی مانگیں، سینئر صحافی شاہ حسین

فدا زیدی نے فضل الرحمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن، ہم کسی صورت پاک فوج کیخلاف ہرزاسرائی قبول نہیں کرینگے۔

فدا زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ فضل الرحمن کا پاک فوج کیخلاف بیان افسوسناک ہےاور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

فدا زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہیں ۔ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ قوم اپنی پاک فوج سے دلی محبت رکھتی ہے ۔

فدا زیدی کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو فضل الرحمن کے نامناسب بیان پر سخت نوٹس لیکر فوری کارروائی کرنی چاہیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن اپنا اقتدار بچانے کیلئے قومی سلامتی دائو پر لگا رہےہیں،چوہدری عطاء الرحمن

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے ۔ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہےجس کی وجہ سے ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ قوم اپنی پاک فوج سے دلی محبت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے ریڈ لائن ہے ۔پاک فضائیہ نے گزشتہ جنگ میں جس طرح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے دنیا آج بھی پاک فوج کے کردار کو سراہتی ہے ۔