کوٹلی(کشمیرڈیجیٹل)سنیئر صحافی شاہ حسین نے فضل الرحمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن، ہم کسی صورت پاک فوج کیخلاف ہرزاسرائی قبول نہیں کرینگے۔
سینئر صحافی شاہ حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ فضل الرحمن کا پاک فوج کیخلاف بیان افسوسناک ہےاور پوری کشمیری اور پاکستانی قوم کا دل آزردہ ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف ہرزا سرائی ناقابل برداشت ہے، ملک بابر حسین سیکرٹری یونین کونسل سماہنی
سنیئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف کسی قسم کی ہرزا سرائی ناقابل برداشت ہے ۔قوم سے فوری معافی مانگیں۔
صحافی شاہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو فضل الرحمن کے نامناسب بیان پر سخت نوٹس لیکر فوری کارروائی کرنی چاہیے ۔
صحافی شاہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہیں ۔ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ قوم اپنی پاک فوج سے دلی محبت رکھتی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ رضوان کا فضل الرحمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے ریڈ لائن ہے ۔پاک فضائیہ نے گزشتہ جنگ میں جس طرح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے دنیا آج بھی پاک فوج کے کردار کو سراہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دشمن بھارت کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کرکے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا ۔
صحافی شاہ حسین کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دشمن بھارت کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کرکے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا ۔




