اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ، 14 اکتوبر 2026 روایتی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی درخواست جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمن کی پاک فوج کیخلاف ہرزا سرائی ناقابل برداشت ہے، ملک بابر حسین سیکرٹری یونین کونسل سماہنی
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اکتوبر 2026 سے صرف جدید اور محفوظ ای-پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔
اہم معلومات جو آپ کیلئے جاننا ضروری ہیں:
• پرانے پاسپورٹ کا کیا ہوگا؟
آپ کا موجودہ پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا، وہ اپنی میعاد (Expiry Date) ختم ہونے تک بالکل کارآمد رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا،پاکستان
• ای-پاسپورٹ کا فائدہ؟ اس میں ایک ڈیجیٹل چِپ (NFC) شامل ہے جس سے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ‘ای-گیٹ’ کے ذریعے آپ کی امیگریشن منٹوں میں ہو جائے گی۔
نئی فیسوں کا شیڈول (روپے میں)
36 صفحات (5 سالہ): نارمل 9,000 | ارجنٹ 15,000
36 صفحات (10 سالہ): نارمل 13,500 | ارجنٹ 22,500
72 صفحات (5 سالہ): نارمل 16,500 | ارجنٹ 27,000
72 صفحات (10 سالہ): نارمل 24,750 | ارجنٹ 40,500
اگر آپ کا پاسپورٹ ختم ہو رہا ہے یا نیا بنوانا ہے، تو اس تبدیلی کو ذہن میں رکھ کر اپلائی کریں۔




