فضل الرحمن اپنا اقتدار بچانے کیلئے قومی سلامتی دائو پر لگا رہےہیں،چوہدری عطاء الرحمن

بھمبر(کشمیرڈیجیٹل)کوآرڈینیٹر اور سینئر مشیر، مسلم لیگ بھمبرچوہدری عطا الرحمٰن کا سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔

چوہدری عطاء الرحمن نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو فضل الرحمن کے بیان پر سخت نوٹس لیکر فوری کارروائی کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری محافظ اور ریڈ لائن ہے ۔ پاک فوج کے خلاف کسی قسم کی ہرزا سرائی ناقابل برداشت ہے ۔

چوہدری عطاء الرحمن کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن کے پاک فوج کیخلاف بیان سے دلی دکھ ہوا۔ کشمیری قوم سخت رنجیدہ ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج حرمین الشریفین کی محافظ، فضل الرحمن اپنے بیان پر معافی مانگیں، راجہ زبیر

انہوں نے کہا کہ قومی ادارے فضل الرحمن کیخلاف کارروائی کریں اور انہیں بند گلی میں دھکیلیں تاکہ آئندہ ایسے گھنائونے کردار سے قوم کو تحفظ ملے ۔

چوہدری عطاء الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہیں ۔ پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے ریڈ لائن ہے ۔پاک فضائیہ نے گزشتہ جنگ میں جس طرح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے دنیا آج بھی پاک فوج کے کردار کو سراہتی ہے ۔

چوہدری عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن اپنے اقتدار بچانے کیلئے ریاست کا بیڑہ غرق کرنے تل گئے ہیں جبکہ پاک فوج کو بدنام کررہے ہیں ، اداروں کو چاہیے کہ وہ ان کیخلاف فوری کارروائی کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دشمن بھارت کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کرکے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قوم فضل الرحمن کی تکلیف جان چکی، جوانوں کی قربانیاں ہضم نہیں ہورہی، چوہدری رخسار

انہوں نے کہا کہ پاک فوج حرمین الشریفین کی محافظ ہے ، اور سعودی عرب میں حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض سرانجام دےرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کا پاک فوج کیخلاف بیان دشمن کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ، جس کی پوری کشمیری قوم مذمت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کو جان لینا چاہیے کہ پاک فوج دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ۔ انہیں اپنے الفاظ واپس لے کر معافی مانگنی چاہیے۔