میرپور :سرگرم رکن دہشتگردعوامی ایکشن کمیٹی طارق محمود گرفتار

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) میرپور پولیس نے جے کے ایل ایف کےسٹی صدر طارق محمود کو گرفتار کر لیا۔
 پولیس کے مطابق، گرفتاری کے دوران اس کے قبضے سے چار واکی ٹاکی سیٹ اور کچھ رقم برآمد ہوئی
 گرفتار طارق محمود نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ یہ رقم اسلحہ خریدنے کیلئے رکھی گئی تھی۔

طارق محمود نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل بھی کور کمیٹی کے رکن سعد انصاری اور راجہ دانش کو اسلحہ فراہم کرنے کے علاوہ مختلف اوقات میں رقوم بھجواتا رہا ہے۔

 اس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے آگاہ تھا کہ اس وقت اسلحہ اور واکی ٹاکی سیٹ جمع کئے جا رہے ہیں اور مبینہ طور پردہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کسی بڑی دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 طارق محمود کا مزید کہنا تھا کہ  متعلقہ گروہ کے ارکان قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ باقاعدہ جنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
 جبکہ وہ ان تمام معاملات سے آگاہ ہونے کے باوجود اپنے ساتھیوں کا ساتھ دینےکیلئے ان سرگرمیوں میں شامل رہا۔

طارق محمود نے مبینہ طور پر اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی طلب کی اور ایک موقع دینے کی درخواست کی۔ 

اس نے آئندہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خبردار کیا کہ شہری اور متعلقہ عناصر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔