آزادکشمیر: چارسینئرافسران کو ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ترقی مل گئی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ایڈمنسٹریٹو سروس کے چار افسران کو ڈپٹی کمشنر اینڈ ایکویلنٹ کیڈر (بی ایس 18) میں آفیشیٹنگ بنیادوں پر ترقی دینے کی منظوری دیدی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر نے چیئرمین سلیکشن بورڈ نمبر ون کی سفارش پر چار افسران کو ڈپٹی کمشنر اینڈ ایکویلنٹ کیڈر میں ترقی دینے کی منظوری دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی سماہنی پہنچ گئے، ٹی ایچ کیوماڈل ہسپتال بنانے کا اعلان

ترقی پانے والے افسران میں عبدالقادر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ؛ نعیم اختر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعباسپورولید انور اور سید غلام محی الدین گیلانی، اے پی ایس او وزیراعظم سیکرٹریٹ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ترقیاں آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس (تقرری و شرائطِ ملازمت) رولز 1977 کے رول 13 کے تحت آفیشیٹنگ بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ شہر کے غیرت مند شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو مکمل مسترد کر دیا

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر (گزٹڈ) زاہد مقبول اعوان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔