پریس کانفرنس

پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں کئی دہائیوں سے موجودہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

سی این این کو دیئےگئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ۔

سعودی عرب میں  پاکستانی دستے کئی دہائیوں سے حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے موجود ہیں، مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی دستے مختلف امورپر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم:71ہزارافراد کیلئے 426ارب روپے قرض منظور

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مکہ دفاعی اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پیر کے روز مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا، ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امتیاز اسلم مسلح جتھوں کا سرغنہ ، قانون سے نہیں بچ سکتا، ڈی ایس پی کوٹلی چوہدری مہدی

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ تینوں ممالک کی سلامتی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ ظاہر کرتا ہے۔