ronaldo

رونالڈو کا پرتگال کی ٹیم میں واپسی سے متعلق اہم فیصلہ

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔41سالہ اسٹار فٹبالر رونالڈو نے واضح کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو گزشتہ ہفتے کوچ کے ساتھ اختلافات کے بعد پرتگال کا ٹریننگ کیمپ چھوڑ کر سعودی عرب واپس چلے گئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ اسٹار فٹبالر نے خود ہی بتا دیا

 اس سے قبل ناروے کے خلاف میچ میں انہیں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے بھی میدان میں نہیں اتارا گیا جبکہ ڈنمارک کے خلاف میچ میں بھی انہیں بینچ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ٹریننگ کیمپ چھوڑنے کی وجہ کیا بنی؟
رونالڈو کے کیمپ چھوڑنے کے واقعے کے بعد پرتگالی میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں، تاہم اب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوچ کے ساتھ اختلافات اس فیصلے کی بڑی وجہ بنے۔

دوسری جانب پرتگال کے ہیڈ کوچ جارجے جیزس نے رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کا راستہ بند نہیں کیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ رونالڈو چاہیں تو آئندہ انٹرنیشنل کال اپ میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں اور دونوں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت بھی ہوسکتی ہے۔

فٹبال فیڈریشن کا مؤقف
پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا نے رونالڈو اور کوچ کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال کو ’غلط فہمی‘ قرار دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2003 میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد عالمی فٹبال میں کئی بڑے اعزازات اپنے نام کئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فٹبال کے بعد ہالی ووڈ، کرسٹیانو رونالڈو اداکاری کے میدان میں اترنے کو تیار

رونالڈو اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ سال ممکنہ طور پر ان کے فٹبال کیریئر کا آخری سال ہوسکتا ہے ۔