اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دھانی کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے پی ٹی آئی کے مذاکراتی وفد کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی کسی قسم کی کوئی یقین دھانی نہیں کروائی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخارگیلانی کوٹلی پہنچ گئے، شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور




