گڑھی دوپٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور عوام کو بروقت علاج معالجے کی دستیابی یقینی بنانےکیلئے وزیر صحت و بہبود آبادی آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی متحرک ہو گئے۔
وزیر صحتنے رات گئے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) گڑھی دوپٹہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیرصحت کا شارٹ، مڈ اورلانگ ٹرم پلان آف ایکشن طے کرنےکافیصلہ،افسران کو بڑا حکم جاری
دورے کے دوران وزیر صحت نے طبی عملے سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
ڈاکٹرمصطفیٰ بشیر نے ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ایمرجنسی سروسز کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی بھمبر پہنچ گئے، عوامی خدمت کا عزم
وزیر صحت کے رات گئے اچانک دورے کو عوامی حلقوں کی جانب سے سرکاری طبی مراکز کی نگرانی اور صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری کے حوالے سے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔




