الیکشن ٹربیونل: میاں عبدالوحید سمیت 24اُمیدواروں کو نوٹسز جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن ٹربیونل آزادکشمیر نے سابق وزیرحکومت میاں عبدالوحید سمیت 24امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔

جن چوبیس امیدواروں کو نوٹس جاری کئے ان میں میاں عبدالوحید امیدوا ر پیپلزپارٹی،  افتخار احمد والد طالب حسین ساکنہ باڑیاں تحصیل اٹھمقام نیلم،خواجہ محمد صدیق ولد خواجہ محمد ایوب ساکنہ پالڑی شامل ہیں ۔

الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں ،خرم وحید ولد عبد الوحید ساکنه کنڈل شاہی ،منصور الرحمان ولد شمس الزمان ،میاں محمد شفیق ولد میاں محمد شفیع ساکنہ جھاگ شریف کے نام بھی شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کور کمانڈرز کانفرنس: نو مئی دہرایا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

ٹربیونل کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اختر ولد محمد ایوب ساکنه شارده ،محمد ایوب شیخ ولد سر در شیخ ساکنہ نمکدر کسب پورہ، محمد ارشد ولد عبد الحمید مغل ساکنہ کیاں شریف ،محمد خاقان ولد حبیب اللہ ساکنہ جاگراں کو بھی حاضری کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد محمود ولد محبوب ساکنہ کٹن،محمد مد شرخان ولد فیروز خان ساکنہ وارڈ نمبر ایک شاہ کوٹ،محمد سہیل ولد محمد شکیل ساکنہ لالا اٹھمقام،محمد عمر ولد غلام رسول ساکنہ کٹن شنگوش تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:4 اکتوبر کی کال عوامی مفاد کے منافی ، احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے:میر شریف

الیکشن ٹربیونل کا اعلامیہ جاری ، اعلامیہ کے مطابق سائلین کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کی گئی ہے ۔

الیکشن ٹربیونل نےان امیدواروں کو  بذریعہ نوٹس آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ 10اکتوبر کو مظفرآباد الیکشن ٹربیونل میں تحریری جواب ، دستاویزات ، بیان حلفی دو دن قبل الیکشن ٹربیونل میں جمع کروانے کے پابند ہونگے ۔