حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل، حماد بخاری سے)ویٹنری آفس کہوٹہ میں ضرورت مند خواتین میں مرغیوں کی تقسیم کے سلسلے میں قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔
خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے سکیم کے تحت جون 2026 میں ضرورتمند خواتین کی رجسٹریشن کی گی اس دوران 3166 خواتین نے حصہ لیا۔
خواتین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا ، قرعہ اندازی یونین کونسل وائز کی گئی۔
یونین کونسل سانگل سے کل 792 درخواستیں یونین کونسل کالامولا سے 486 یونین کونسل چھانجل سے کل 870 درخواستیں کہوٹہ ٹاؤن اور کلالی سے 1018 خواتین کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فورسز کی قصور سرحد پر فائرنگ، 2 نہتے پاکستانی شہری شہید
ہر یونین کونسل سے 45,45 خواتین کو قرعہ اندای میں شامل کیا گیا ۔ 225 ضرورتمند خواتین میں دس دس کے حساب سے 2250 مرغیوں کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔
قرعہ اندازی دفتر ویٹرنری آفس میں کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر حویلی قمر عباس کاظمی ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
صدر مسلم لیگ ن حویلی سید عابد بخاری ،سیدوحید بخاری جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے رفیع کیانی نے شرکت تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔
صحافیوں کی طرف سے حماد الحسنین بھی تقریب میں شامل تھے،قرعہ اندازی کے حوالے سے کو ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر منظور نے شرکاء کو بریفننگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور گردیزی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ خواتین کے خود کفالت سکیم کا حصہ ہے۔ خواتین کو اس پر موثر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن ٹربیونل: میاں عبدالوحید سمیت 24اُمیدواروں کو نوٹسز جاری
انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں یونین کونسل وائز خواتین کی ٹریننگ ہونی چاہیے اور ڈاکٹر منظور سے کہوں گا کہ جن خواتین کو ہم مرغیاں دے رہے ہیں ان کا فالو اپ کے علاؤہ ان کی ویکسینیشن کی ذمہ داری بھی لیں اور ان کی ٹریننگ کا بھی بندوبست کریں ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ مرغیاں نسلا بہت اچھی ہیں اور سال میں تقریبا 340 کے قریب انڈے دیتی ہیں بشرطیکہ ان کے کھانے اور پینے کا ہاجینک طریقے سے خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بار نسلان تین اقسام کی مرغیاں لے کر آئے جن کی نسل کو آگے بڑھانا بھی بہت ضروری ہے
اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ انڈوں کے علاؤہ مرغیوں کی پیدوار بڑھائیں اور انہیں مارکیٹ تک لا کر اپنی معیشت میں بھی بہتری لائیں۔




