قصور(کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی فورسز کے مطابق قصور سرحد پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد، قصور کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بی ایس ایف فورسز نے انہیں مبینہ طور پر بغیر وارننگ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کور کمانڈرز کانفرنس: نو مئی دہرایا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، تینوں شہری نہتے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ شامل ہیں، دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ بارڈر معاہدے اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دیا ہے۔




