کہوٹہ:دربار حاجی سید ابراہیم بخاریؒ کی اراضی پیمائش، 5 مرلے پر مبینہ قبضے کی نشاندہی

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل، رپورٹ: حماد الحسنین بخاری)دربار حاجی سید ابراہیم بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے احاطے کی اراضی کی پیمائش کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر حویلی نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر حویلی کی ہدایت پر محکمہ مال کے افسران و اہلکاروں نے موقع پر پہنچ گئے، اراضی کی پیمائش کی۔

سید زاہد حسین بخاری اور سید الطاف بخاری کی درخواست پر تحصیلدار حویلی علی اصغر، گرداور سید خالد حسین اور محکمہ مال کے پٹواری حامد، واجد گیلانی اور مہروز بخاری نے موقع پر اراضی کی پیمائش کا عمل مکمل کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامعہ آزاد جموں و کشمیر کا عالمی جامعات درجہ بندی میں نمایاں اعزاز، شاندار پوزیشن

ذرائع کے مطابق پیمائش کے دوران دربار حاجی سید ابراہیم بخاریؒ کے احاطے کی 4 کنال 18 مرلے اراضی موقع پر موجود پائی گئی، جبکہ 5 مرلے رقبے پر مبینہ غیر قانونی قبضے کی نشاندہی کی گئی۔

اس موقع پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دربار حاجی سید ابراہیم بخاریؒ کی مزید اراضی بھی موجود ہے، جسے مبینہ قابضین سے واگزار کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ باقی ماندہ اراضی کی بھی نشاندہی اور پیمائش کر کے اسے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا چار نئے کونسل ممبران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر حویلی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دربار کی اراضی کے تحفظ کے لیے چار دیواری کی تعمیر سمیت دیگر ضروری اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے۔