مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کونسل کے چار نئے ارکان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نوٹیفکیشن متعلقہ ریٹرننگ افسر سے انتخابی ریٹرن موصول ہونے کے بعد آزاد جموں و کشمیر کونسل (الیکشن) ایکٹ، 1976 کے سیکشن 18 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کونسل کے انتخابات: مسلم لیگ ن کے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
کامیاب ہونے والے ارکان اور ان کے حلقے
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن چار شخصیات کو آزاد جموں و کشمیر کونسل کا منتخب رکن قرار دیا گیا ہے، ان میں چوہدری لطیف اکبر (ضلع مظفرآباد)، مشتاق احمد منہاس (ضلع باغ)، چوہدری محمد سعید (ضلع میرپور) اور چوہدری منظور احمد (ضلع مظفرآباد) شامل ہیں۔ ان تمام ارکان کی کامیابی کی تصدیق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بلاک اے جلال آباد مظفرآباد سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کی گئی ہے۔




