امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈیمو کریٹس دوبارہ اقتدار میں آئے تو امریکہ اور دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان اور معاشی تباہی آئے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی کے معاشی اثرات پر بڑا دعویٰ کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شرائط امریکا کے حوالے کردیں،ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں،محسن رضائی
ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے مڈٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو امریکا میں مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نومبر کے مڈٹرم انتخابات کیلئےسیاسی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔
ان انتخابات کے ذریعے کانگریس میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی سیاسی سمت طے ہوگی۔
مہنگائی کا خدشہ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی ممکنہ انتخابی کامیابی کو امریکی معیشت اور مہنگائی کے تناظر میں پیش کیا ہے۔
ان کے مطابق ڈیموکریٹس کے کانگریس پر کنٹرول کی صورت میں معاشی صورتحال مزید مشکل ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں امریکی عوام کو مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا میں اشیائے ضروریہ اور توانائی کی قیمتیں انتخابی مہم کے اہم موضوعات بن چکی ہیں۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکی ووٹرز کیلئے مہنگائی اور اخراجات میں اضافہ اہم انتخابی مسائل میں شامل ہیں۔
ٹرمپ کی معاشی وضاحتٹرمپ نے حالیہ گفتگو میں اپنی حکومت کی معاشی کارکردگی کا دفاع بھی کیا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی معاشی کامیابیوں کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں ناکام رہے۔
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی معاشی کارکردگی کی وضاحت کرنے میں بہت خراب کام کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی رپورٹ مسترد، ٹرمپ امریکی میڈیا پر بڑس بڑے
امریکی صدر اب مڈٹرم انتخابات سے قبل اپنی معاشی پالیسیوں اور اقدامات کو انتخابی مہم کا اہم حصہ بنا رہے ہیں۔




