جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)ضلع ہٹیاں بالا کے گاؤں بنی لنگڑیال میں موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ کششِ ثقل پر مبنی واٹر سپلائی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
یہ منصوبہ آزاد جموں و کشمیر لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام AJK LADP) )کے تحت پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (HDF) کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء کی فروخت پر ایکشن،بھاری جرمانے، سامان بھی تلف
نئی مکمل ہونے والی واٹر سپلائی اسکیم سے تقریباً 134 گھرانے مستفید ہوں گے اور مقامی آبادی کو نسبتاً زیادہ قابلِ اعتماد پانی کی فراہمی گھر کے قریب میسر آئے گی۔
منصوبے کی تکمیل سے قبل خواتین کو پانی حاصل کرنے کیلئے تقریباً 0.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا اور بھاری برتن اٹھا کر پانی گھروں تک پہنچانا پڑتا تھا، جس میں روزانہ کافی وقت اور جسمانی محنت صرف ہوتی تھی۔
واٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل کے بعد پانی آبادی کے قریب پہنچنے سے خواتین اور دیگر گھرانوں پر پانی جمع کرنے کا بوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کے تحفظ، صفائی، صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری کی توقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
یہ منصوبہ محض پانی کی فراہمی کا بنیادی ڈھانچہ نہیں بلکہ مقامی کمیونٹی کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مضبوط بنانے اور بالخصوص کمزور گھرانوں کو ضروری وسائل تک بہتر اور قابلِ اعتماد رسائی فراہم کرنے کی جانب ایک عملی قدم ہے۔




