تعلیمی پیکیج 2026 :آزادکشمیر ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ،حکمِ امتناعی جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے تعلیمی پیکیج 2026 کو ری وزٹ کرنے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے دائر مقدمات کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لیا۔

سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت میں اہلیان سٹی مظفرآباد بنام آزاد حکومت اور سردار مختار احمد خان بنام آزاد حکومت کے مقدمات شامل تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شرپسند عناصر کی سازشوں اور امن کے حوالے سے آئی جی پولیس کےاہم انکشافات

مقدمات میں موجودہ کابینہ کی جانب سے تعلیمی پیکیج 2026 کو من و عن نافذ کرنے کے بجائے ری وزٹ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے تعلیمی پیکیج میں ریاست بھر میں نئے تعلیمی اداروں کے قیام، موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن اور اساتذہ و دیگر عملے کی کمی پوری کرنے کے اقدامات شامل تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا کوٹلی میں ڈی ایس ایل سروس بحالی کا اعلان،چندعلاقوں میں سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

عدالت میں مذکورہ درخواستوں کی پیروی بیرسٹر ہمایوں نواز اور ثاقب عباسی ایڈووکیٹ نے کی۔ عدالت کے حکم کے بعد معاملے پر مزید قانونی کارروائی جاری رہے گی۔