پیٹرول

پیٹرول سبسڈی سکیم 10ماہ چلانا پڑی تو جاری رکھیں گے، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کیلئے جاری رکھیں گے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے،عالمی منڈی میں قیمتیں گرتےہی پیٹرول سستا ہونےکا فائدہ عوام کودیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی، آئی ایم ایف کو منا لیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے100روپےفی لیٹرپیٹرول سستا کرنےکی اسکیم متعارف کروائی،اسکیم میں 60 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ،20سال پرانی موٹرسائیکلوں کی تعداد 2کروڑ50لاکھ سےزائد ہے۔

حکومت عوام کوتحفظ دینے کیلئےجنگ کےخاتمے تک یہ اسکیم جاری رکھے گی، پیٹرول سبسڈی اسکیم پر حکومت ماہانہ35سے40ارب خرچ کر رہی ہے، اسکیم 10 ماہ چلانا پڑی تو عوام کیلئے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے پورے پاکستان کے پیٹرول پمپ مالکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےبغیراضافی چارج اسکیم کا فائدہ عوام تک پہنچایا۔

وہ کام نہیں کریں گے جو پچھلی حکومت نے کیا،پچھلی حکومت نےبغیرتیاری ریلیف دیاتوپاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب پہنچا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پچھلےہفتے میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، کہا تھا پیٹرول کی قلت ہوئی تو قیمتیں کنٹرول کرناممکن نہیں ،وزیراعظم کےبہتر فیصلوں کی بدولت پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہوگی،ہم ہر چیز کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں ،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا جوانمردی سے مقابلہ کررہی ہیں۔

ہم نے متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے،پاکستان کوایک بارپھردہشت گردی کی نئی لہرکا سامنا ہے،تمام سیاسی کارکن اختلافات بھلاکردہشتگردی کےخلاف متحدہوں۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اتحاد کےساتھ مسائل کے حل کیلئے چلیں گے تو کامیابی ملے گی،خطے کی صورتحال آج کشیدہ ہے،امریکا ایران جنگ سےخطے میں کشیدگی ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ریاست کودھمکانے والےعناصرکامیاب نہیں ہونگے،ریاست کاتحفظ سب سے اولین ترجیح ہے، ریاست پرکسی کوحملہ آورہونےکی اجازت نہیں دی جائےگی،مخالفین جتنی کوشش کرلیں، عوام اپنےمحسنوں کوپہچان چکی ہے۔

آج وقت ہےملک کی خدمت کریں،اسلام آباد پر حملہ نہ کریں،جو لاپرواہی دکھائی جا رہی ہے، ڈر ہے اس کا نقصان ملک کو نہ ہو،اپوزیشن سیاست بعد میں کرے، ملک کو اولین ترجیح دے،وزیراعظم اورحکومت مشکل گھڑی میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پاکستان سے بڑھ کر نہ کسی کا وجود ہے نہ سیاست،اسلام آباد پر چڑھ کرکسی کو آزاد کرانے کی سوچ ہے تو ریاست کمزور نہیں۔