مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل کو حکومت کے 100 روزہ پلان کا حصہ بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام سرکاری محکموں میں تعینات افسران و ملازمین کی ڈگریوں، ڈپلوموں اور دیگر تعلیمی اسناد کی متعلقہ تعلیمی بورڈز، جامعات اور اداروں سے باقاعدہ تصدیق کرائی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس سی بھرتیوں میں قواعد میں تبدیلی، امیدواروں کا شدیدتحفظات کا اظہار
عوامی حلقوں کے مطابق اس عمل کے ذریعے جعلی یا غیرمصدقہ اسناد کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنیوالے افراد کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی، جبکہ سرکاری اداروں میں میرٹ، شفافیت اور احتساب کے عمل کو بھی مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، سابق وزیراعلیٰ کا سرمہری کا مظاہرہ
شہریوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے جامع اور شفاف طریقہ کار وضع کرتے ہوئے اس عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، تاکہ سرکاری اداروں میں اہل اور مستند افراد کی تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکے۔




