ایکشن کمیٹی سے تعلق اور گرفتاری کی خبروں سے متعلق احمد مغل کی وضاحت

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد سرخلا سے تعلق رکھنے والے طالب علم احمد مغل نے سامنے آ کر تمام افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کا کالعدم جوائنٹ جموں عوامی ایکشن کمیٹی یا اس کے کور ممبر مجتبی بانڈے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گرفتاری کی خبریں بے بنیاد قرار:

احمد مغل نےبتایاکہ فیس بک پر ان کی گرفتاری سے متعلق چلنے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن گئی،ترقیاتی منصوبے ٹھپ

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ نہ تو انہیں کسی پولیس والے نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی ان کا ایکشن کمیٹی یا کسی دوسرے فریق سے کوئی واسطہ ہے۔