کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن گئی،ترقیاتی منصوبے ٹھپ

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں گزشتہ 5 سے 6 ماہ سے جاری احتجاجی صورتحال کے باعث ترقیاتی کام اور نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

شروع میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کے بنیادی مسائل جیسے آٹا، بجلی اور دیگر سہولیات کی بات کی تھی، جس پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا مظفرآباد شہر کیلئے چار نئے فیڈرز تعمیر کرنے کا فیصلہ

تاہم اب صورتحال تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ایکشن کمیٹی اپنے ابتدائی ایجنڈے سے ہٹ کر نئے مطالبات شامل کر رہی ہے، جس کی وجہ سے عوامی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایکشن کمیٹی بری طرح فلاپ ہو گی ہے،گراؤنڈ رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کی اکثریتی عوام اب حقائق کو سمجھ چکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عارضی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ، متعدداضافی رقوم سے محروم، مالی بحران کا شکار

عوامی رائے یہ ہے کہ اگر اس وقت غیر جانبدارانہ طور پر رائے لی جائے تو 5 فیصد لوگ بھی سڑکوں پر نکلنے کے حامی نہیں ہوں گے۔