سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کا نیا اقساط پلان سامنے آ گیا

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس (Suzuki Cultus VXL AGS) کیلئے میزان بینک کاچار سالہ آسان فنانسنگ آپشن کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ گاڑی شہر کے اندر روزمرہ سفر اور فیملی کے استعمال کے لیے ایک بہترین انتخاب سمجھی جاتی ہے۔

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی کُل قیمت 4,591,460 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس فنانسنگ پلان کے تحت خریداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ گاڑی کی کل قیمت کا 35 فیصد یعنی 1,607,011 روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ ادا کریں۔ اس کے علاوہ 3,800 روپے کی پروسیسنگ فیس شامل کرنے کے بعد کُل ابتدائی ادائیگی 1,610,811 روپے بن جاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروسیسنگ چارجز فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے مشروط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی، ٹویوٹا کرولا کراس بھی سستی

ماہانہ قسط اور فنانسنگ کا دورانیہ:

یہ چار سالہ (48 ماہ) فنانسنگ پلان ماہانہ رینٹل کی سہولت کے ساتھ آتا ہے، جس کے تحت ماہانہ قسط 83,307 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بتائی گئی اس رقم میں ماہانہ رینٹل اور تکافل دونوں کے اخراجات شامل ہیں۔ اس پلان کے ذریعے صارفین طویل المدتی آسانی کے ساتھ اس گاڑی کو اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں۔

گاڑی کی نمایاں خصوصیات اور کارکردگی:

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کو شہر کے اندر ڈرائیونگ کے لیے ایک اعلیٰ درجے کی کمپیکٹ ہیچ بیک کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی آٹو گیئر شفٹ ٹرانسمیشن گیاروں کی تبدیلی کے عمل کو خودکار بناتی ہے، جس سے مصروف شہری علاقوں میں گاڑی چلانا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا کمپیکٹ سائز ہجوم والے مقامات پر ڈرائیو اور پارک کرنے میں بڑی مدد دیتا ہے۔ یہ ہیچ بیک روزمرہ کی آمد و رفت اور فیملی کے سفر کے لیے ایک انتہائی عملی کیبن اور سامان رکھنے کی بہترین جگہ بھی فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد نے مقامی سطح پر جدیدترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں