مظفرآباد(سٹاف رپورٹر )صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین سابق وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایجوکیشن پیکیج اور اے ڈی پی پر نظر ثانی بدنیتی کا عمل ہے۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ انتخابات پر ہمارے تحفظات موجود ہیں وفاق کے اندر بھی اب اتحاد کی صورتحال اب وہ نہیں رہی، یہاں بھی مسلم لیگ ن سے ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیرکونسل الیکشن،چوہدری لطیف اکبر امیدوار نامزد
انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائیاں جاری ہیں ہم ایوان کے اندر اور باہر احتجاج ہو گا انتخابات میں ہمیں برابری کا ماحول نہیں دیا گیا پاکستان کی طرح کولیشن نہیں ہو گا۔
چوہدری یٰسین نے کہا کہ فرینڈلی اپوزیشن نہیں اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا سامنا حکومت کو کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پونچھ ڈویژن کے حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹرتھ کمیشن کی تجویز دی ہے۔
سابق وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیمی پیکیج پسند ناپسند پر نہیں آیا کسی کو ردوبدل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا مظفرآباد شہر کیلئے چار نئے فیڈرز تعمیر کرنے کا فیصلہ
پریس کانفرنس میں ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید یاسر سلطان ملک ظفر فرزانہ یعقوب زوبیہ خورشید دیوان چغتائی ضیالقمر مختارِ احمد خان بعد ماجد خان بھی موجود تھے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے نظام کی بقا کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا ۔ اگر ہم سمجھوتہ کرتے تو ایوان صدر بھی ہمارے پاس ہو سکتا تھا
انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے اور مضبوط اپوزیشن عوامی مفادات کا بھرہور انداز میں تحفظ کرے گی۔




