حکومت کا مظفرآباد شہر کیلئے چار نئے فیڈرز تعمیر کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )چار سو ملین روپے کی لاگت سے گرڈ اسٹیشن میں 26/20ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب، چار نئے فیڈرز قائم ہوں گے، فورسڈ لوڈشیڈنگ میں کمی متوقع۔۔

ذرائع کے مطابق گرڈ اسٹیشن کا اہم منصوبہ گزشتہ تقریباً چھ ماہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار تھا۔ تاہم وزیر توانائی و آبی وسائل اور سیکریٹری توانائی و آبی وسائل کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں منصوبے پر دوبارہ عملی پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں بجلی کی ترسیل اور فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے تقریباً چار سو ملین روپے کی لاگت سے اہم منصوبے پر عملی پیشرفت شروع کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عارضی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ، متعدداضافی رقوم سے محروم، مالی بحران کا شکار

مظفرآباد گرڈ اسٹیشن میں 26 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل سے شہر میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔منصوبے کے تحت مظفرآباد شہر کیلئے چار نئے فیڈرز قائم کئے جائیں گے جن کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو بہتر، متوازن اور نسبتاً مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

نئے فیڈرز کی تنصیب سے موجودہ نظام پر اضافی بوجھ کم ہوگا جبکہ بجلی کی طلب اور رسد کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں بھی سہولت حاصل ہوگی محکمہ توانائی کے مطابق منصوبے کی تکمیل بالخصوص آنے والے موسم سرما کے دوران اہم ثابت ہوگی۔

نئے ٹرانسفارمر اور فیڈرز کی دستیابی سے فورس لوڈشیڈنگ میں کمی لانے اور بجلی کی فراہمی کو زیادہ بہتر انداز میں برقرار رکھنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

جب بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث نظام پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ مظفرآباد شہر میں بجلی کے موجودہ ترسیلی نظام پر بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کابل میں پاکستان مخالف ریلی کا بھانڈا پھوٹ گیا، افغان شہری نے حقیقت کھول دی

نئے 26 ایم وی اے ٹرانسفارمر اور چار فیڈرز کی تنصیب کو اسی تناظر میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔

محکمہ توانائی و آبی وسائل کے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف مظفرآباد شہر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

گرڈ اسٹیشن کی مجموعی استعداد میں اضافے سے مستقبل میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔