مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے کشمیر کونسل انتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیزکردیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرنے کشمیر کونسل کے انتخاب کیلئے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی
پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کی نامزدگی کے بعد کشمیر کونسل کے انتخابی عمل میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار منتخب ارکان یونس میر، خواجہ طارق سعید، سردار عبدالرازق خان اور شجاع راٹھور کی 5 سالہ آئینی مدت 19 ستمبر 2026 کو پوری ہو رہی ہے۔
کشمیر کونسل کی ان 4 نشستوں کے حوالے سے سامنے آنے والی سیاسی صورتحال کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کو 3 نشستیں ملنے کا امکان ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کونسل کے چار منتخب ارکان کی مدت مکمل ہونے کے قریب، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے کارکن متحرک
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کھاتے میں 1 نشست جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر کونسل کے ارکان کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے منتخب ارکان کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے۔
سیاسی جماعتوں کے اندر امیدواروں کے لیے لابنگ کا عمل بھی زور شور سے شروع ہو چکا ہے




