وادی نیلم: پودوں کی نرسریاں، سرسبز وشاداب کشمیر کیلئے امید کی نئی کرن

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل،رپورٹ سردار اورنگزیب ) جہاں جنگلات کی کٹائی میں اضافہ باعث تشویش ہے، وہیں وادی نیلم میں پودوں کی نرسریوں سے نئی امید کی کرن پیدا ہوگئی۔

مستقبل میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کیلئے بڑی تعداد میں پودوں کی نرسریاں اگائی گئی ہیں ، سرسبز وشاداب کشمیر ہی حقیقی جنت نظیر کا عکس پیش کرے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات کا ریکارڈ ڈیجیٹل،موثر اقدامات میں سستی برداشت نہیں کرینگے،وزیرجنگلات

وادی نیلم میں موجودہ عشرے کے دوران محکمہ جنگلات کی جانب سے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر نرسریاں قائم کرکے پودے تیار کرلئے گئے ہیں۔

چلہانہ، شیخ بیلہ، منڈکرو، دوسٹ اور کیل کے بعد تاوبٹ میں بھی بڑی تعداد میں پودوں کی نرسریاں تیار کرلی گئی ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کو بڑے پیمانے پر شجرکاری سے جوڑا جائے تو وادی نیلم ماحولیاتی اور موسمیاتی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کی خود کفالت،بیک یارڈ پولٹری پروڈکشن فار وویمن منصوبے کا آغاز

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی نیلم کے سفید رقبہ جات میں مقامی ماحول سے ہم آہنگ فروٹ اور جنگلاتی نرسریاں قائم کی جائیں۔

شجرکاری کو فروغ دینے کے ساتھ سیاحت کو بھی پروان چڑھایا جا سکے اور ماحولیاتی آلودگی سمیت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے۔