مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ مالیات آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری و نیم سرکاری محکموں اور اداروں میں تعینات عارضی ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار 700 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
محکمہ مالیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عارضی ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نجیب نقی نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا
جس کا اطلاق متعلقہ سرکاری و نیم سرکاری محکموں اور اداروں میں تعینات عارضی ملازمین پر ہوگا۔تاہم سرکاری نوٹیفکیشن کے باوجود متعدد محکموں اور اداروں میں کنٹیجنٹ ملازمین کو مقررہ کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بعض ملازمین کو ماہانہ 10، 15 اور 20 ہزار روپے تک اجرت دی جاتی ہے جبکہ بعض مقامات پر تعطیلات کے دوران بھی ااجرت میں کٹوتی کی جاتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ کارڈیک ہسپتال کا اہم منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شامل
متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ بعض اداروں میں انہیں دو سے تین ماہ تک اجرت کی ادائیگی نہیں کی جاتی جس کے باعث کم آمدنی پر کام کرنے والے ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔




