نئی دہلی: بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی20انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی 20میچ میں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد اوپنر ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور افغان بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کر ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری فل ممبر ممالک ( ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20کھیلنے والے مما لک) کے کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی 20سنچری ہے۔
ابھیشیک شرما نےزمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے ٹی 20انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مردان سے انگلینڈ کے میدان تک، برمنگھم ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز قائم کرنیوالے رضا اللہ کون ہیں؟
تاہم ٹی 20انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ، جس میں غیر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑی ہیں، ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہےجنہوں نے 2024 میں قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔
ترکیہ کے محمد فہد 2025 میں بلغاریہ کے خلاف 29گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ ابھیشیک شرما کی دھواں دار اننگز کی بدولت بھارت نے افغانستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 221 رنز اسکو رکیے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی انسان نما روبوٹ لائٹننگ نے یوسین بولٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو وائرل
افغانستان کی ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر0 ہوگئی اور یوں بھارت نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔




