مظفرآباد: گڑھی بڈھیارہ میں گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم،6 افراد زخمی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے گڑھی بڈھیارہ میں تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی میں انتقامی کارروائیاں، اشفاق ظفر فاروق حیدر پر برس پڑے

ذرائع کے مطابق حادثہ گڑھی بڈھیارہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں دو گاڑیوں کے درمیان شدید تصادم کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا سی ایم ایچ فلائی اور منصوبہ 45دن میں مکمل کرنے کا حکم

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے تمام افراد کا تعلق ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حادثے کے باعث علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔