آزاد کشمیر:14 نومبر تک بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان،الرٹ جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں 10 سے 14 نومبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے امکان ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے آزادکشمیر میں بارشوں اور برفباری کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا اہم فیصلہ، ڈاکٹر عامر شہزاد کی نظرثانی اپیل مسترد

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، بالخصوص وادی نیلم، جہلم ویلی، باغ اور حویلی میں بارش اور برفباری کے باعث موسم خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے

ایس ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سفری مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

اتھارٹی نے شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔

ایس ڈی ایم اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ خراب موسمی صورتحال کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، موسمی حالات سے باخبر رہیں اور سفر سے قبل متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا سی ایم ایچ فلائی اور منصوبہ 45دن میں مکمل کرنے کا حکم

اتھارٹی نے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی حالت سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ایس ڈی ایم اے نے سیاحوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح حضرات موسم کا جائزہ لینے کے بعد ہی سفر کا فیصلہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جاسکے۔