وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)معرکۂ حق ہو یا عوامی مسائل، انتخابات ہوں یا حکومت سازی، عوامی مسائل ہوں یا علاقائی معاملات ،کشمیر ڈیجیٹل سب پر بھاری ۔
نے مختلف قومی اور ریاستی امور پر عوام کو باخبر رکھنے کیلئے اپنی کوریج کا سلسلہ جاری رکھا جس پر وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر بھر کے شہریوں کی جانب سے اسے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کشمیر ڈیجیٹل نے قلیل مدت میں آزاد جموں و کشمیر کے میڈیا منظرنامے میں اپنی شناخت بنائی ہے۔
بروقت خبروں، عوامی مسائل کی نشاندہی اور مختلف اہم واقعات کی مسلسل کوریج کے باعث چینل کو عوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالا کوٹ: آسمانی بجلی گرنے سے 2 مکان تباہ، 2بہنیں جاں بحق،تین افراد زخمی
وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیر ڈیجیٹل کی نشریات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بڑی تعداد میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھی اس کے ناظرین کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
کشمیر ڈیجیٹل ملکی صورتحال اور آزاد کشمیر کے اہم معاملات پر تازہ ترین پیش رفت سے ناظرین کو آگاہ کرتا رہا ہے۔
عوامی مسائل، سیاسی سرگرمیوں، انتخابات اور حکومت سازی کے مراحل سمیت اہم واقعات کی بروقت رپورٹنگ کو اس کی کوریج کا نمایاں حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
وادی لیپہ کے شہریوں کے مطابق علاقے میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اور محدود ذرائع ابلاغ کے باعث ماضی میں قومی ٹیلی ویژن چینلز پر انحصار کرنا پڑتا تھا،
تاہم کشمیر ڈیجیٹل کی کوریج کے ذریعے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کی خبروں اور مقامی مسائل سے متعلق معلومات تک رسائی میں سہولت میسر آئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا نیا اور سخت طریقہ کار نافذ، ای سائن اور روڈ ٹیسٹ کے لیے سخت مدت مقرر
کشمیر ڈیجیٹل کے رپورٹرز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں، جو مقامی حالات، عوامی مسائل اور اہم پیش رفت سے متعلق لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کرتے ہیں۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے دور دراز علاقوں کی خبریں بھی وسیع ناظرین تک پہنچ رہی ہیں۔
معرکۂ حق کے دوران کشمیر ڈیجیٹل کی کوریج کو بھی عوامی حلقوں میں سراہا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم قومی اور علاقائی واقعات کے دوران بروقت معلومات کی فراہمی عوام کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔
عوامی حلقوں نے کشمیر ڈیجیٹل کو آزاد کشمیر کے نمایاں ڈیجیٹل نیوز چینلز میں شمار کرتے ہوئے اس کی کوریج، رپورٹرز کی محنت اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر ڈیجیٹل آئندہ بھی غیرجانبدارانہ، ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی صحافت کے ذریعے عوام کو باخبر رکھنے اور ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔




