لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
وکیل بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیراسمبلی اجلاس، پاک فوج، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں قراردادیں منظور
وکیل کے مطابق گرنے سے سابق وزیرخارجہ ورہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔
جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے خون کے نمونے لے کر شوکت خانم ہسپتال بھجوا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وکیل بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ چہل قدمی کرتے ہوئے بیرک میں گرنے سے شاہ محمود قریشی کے جسم پر چوٹیں آئیں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس: نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری ، 10روپے کا سکہ لانے کا فیصلہ
تیمو ر ملک کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لیکر شوکت خانم ہسپتال بھجوائے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی سکین اور علاج معالجے کی درخواست دائر کر رہے ہیں




