انگلینڈ

پاکستان انڈر 19 کی انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست ،سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 کو چوتھے اور آخری ون ڈے میں 200 رنز سے شکست دیکر4 میچوں کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ میں کھیلی جانے والی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چیمپیئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

قومی ٹیم کی جانب سے فرحان یوسف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

عثمان خان اور جہانگیر بلال نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79، 79 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو 350 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے انگلش بولرز کے خلاف بھرپور انداز میں بیٹنگ کی اور میزبان ٹیم کو ایک مشکل ہدف دیا۔

350 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی بیٹنگ لائن اپ پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی۔

میزبان ٹیم کی پوری ٹیم 150 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان نے آخری میچ 200 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا اور سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 2 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے 9 وکٹوں پر 300 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کو 122 رنز سے شکست دی تھی، جس میں عبدالقادر کی شاندار سنچری نمایاں رہی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

سیریز کے افتتاحی میچ میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کو 177 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔