مصطفیٰ بشیر

مصطفیٰ بشیر، چوہدری رشید متاثرین کپہ گلی بازار کی داد رسی کیلئے وادی لیپہ پہنچ گئے

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل )واد ی لیپہ کرناہ کے کپہ گلی بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرین کی داد رسی کیلئے وزیرِ صحت آزادکشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور چوہدری محمد رشید آج موقع پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر وزراء نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کے مطابق کپہ گلی بازار کو ماڈل بازار کے طور پر تعمیر کرنے کیلئےاقدامات کیے جائیں گے۔

وزراء کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد متاثرہ افراد کی بحالی اور انہیں درپیش مشکلات کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے ذریعے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

اس موقع پر وزراء نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق کپہ گلی بازار کو جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل بازار کے طور پر تعمیر کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بازار کی تعمیر و بحالی کے منصوبے میں مقامی ضروریات، کاروباری سرگرمیوں اور عوام کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔