مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)راجہ محمد روہان کیانی سمیت 3اہم ارکان نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
مظفرآباد کے علاقے اپر اڈہ، مدینہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے راجہ محمد روہان کیانی نے کالعدم جوائنٹ ایکشن عوامی کمیٹی (جے اے اے سی ) سے اپنی وابستگی ختم کرتے ہوئے خود کو کمیٹی سے الگ کر لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کے فتنے سے دور رہیں، اسرار عباسی ایڈووکیٹ
راجہ محمد روہان کیانی اس سے قبل (جے اے اے سی) اپر اڈہ عوامی تاجران مظفرآباد کے فعال رکن کے طور پر کام کر رہے تھے۔
ان کے والد کا نام عظمت حسین کیانی ہے جبکہ ان کا تعلق مدینہ مارکیٹ مظفرآباد سے ہے۔
ان کی جانب سے (جے اے اے سی)سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد مقامی سطح پر اس پیشرفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کالعدم ایکشن کمیٹی کے فعال رکن احتشام عظمت کیانی نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔
مظفرآباد کے علاقے اپر اڈہ، مدینہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے احتشام عظمت کیانی نے (جے اے اے سی)سے اپنی وابستگی ختم کرتے ہوئے تنظیم سے لاتعلقی اختیار کرلی۔
احتشام عظمت کیانی اس سے قبل (جے اے اے سی) اپر اڈہ عوامی تاجران مظفرآباد کے فعال رکن تھے۔ ان کے والد کا نام عظمت حسین کیانی ہے جبکہ ان کا تعلق مدینہ مارکیٹ مظفرآباد سے ہے۔
دریں اثناء کالعدم ایکشن کمیٹی کے فعال رکن فرزین احمد کیانی نے فسادی تنظیم سے لاتعلقی اختیار کرلی ،مظفرآباد کے علاقے اپر اڈہ، مدینہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے فرزین احمد کیانی نے (جے اے اے سی) سے اپنی وابستگی ختم کرتے ہوئے اس سے اپنا راستہ الگ کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات ہی حل تھے تو کالعدم ایکشن کمیٹی نے یہ راستہ پہلے کیوں نہ اختیار کیا؟ بڑے سوالات اُٹھ گئے
فرزین احمد کیانی اس سے قبل (جے اے اے سی) اپر اڈہ عوامی تاجران مظفرآباد کے فعال رکن تھے۔ ان کے والد کا نام عظمت حسین کیانی ہے جبکہ ان کا تعلق مدینہ مارکیٹ مظفرآباد سے ہے۔




