گڑھی دوپٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) اعوان پٹی روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے ایک کار بے قابو ہو کر تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں اویس مغل ساکن مالسی، آفاق مغل ساکن لواسی اور فرحان عباسی ولد محمد سفیر ساکن گوڑی بھی شامل ہیں ۔
زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا۔عوام علاقہ کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔جہاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ راولاکوٹ: پولیس کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان
زخمی سید سبطین کاظمی ساکن گوڑی، شیراز ساکنہ ہٹیاں بالا اور زنیب مغل ساکن مالسی کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹہ سسٹم کا خاتمہ: سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس کے نائٹ ڈیوٹی پر مامور اہلکار محمد ریاض،راجہ محمد وقاص اور ریسکیو 1122 کے محمد آصف اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
مقامی افراد کے تعاون سے تمام زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی گڑھی دوپٹہ منتقل کیا گیا۔




