لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)ڈریسنگ لیک معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی کھلاڑیوں کیخلاف ڈسپلنری کارروائی میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
کرکٹر امام الحق اور محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے، دونوں پلیئرز نے این سی سی آئی اے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنے موبائل فون بھی این سی سی آئی اے کے حوالے کردیئے ہیں، جنہیں ان لاک کرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان سے ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ دونوں کرکٹرز این سی سی آئی اے میں اپنا تحریری جواب بھی جمع کروائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کھلی کچہری: محتسب آزادکشمیر کا شکایات کنندگان کے مسائل حل کرنے کا حکم
خیال رہے کہ این سی سی آئی اے نے دونوں قومی کرکٹرز کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔
ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق دونوں کرکٹرز این سی سی آئی اے لاہور میں آج پیش ہوئے تھے، دونوں پلیئرز کو آج طلب ہونے سے متعلق نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دونوں پلیئرز کے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے، فرانزک کرانے کے لیے دونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد انکوائری شروع کر رکھی ہے۔
پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر عامر میر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ بورڈ نے ڈسپلن اور کنڈکٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد داخلی تادیبی تحقیقات شروع کی ہیں جن کا اس وقت اندرونی طور پر جائزہ لیا جارہا ہے۔
The Pakistan Cricket Board has initiated an internal disciplinary inquiry following media reports concerning discipline and conduct, which are currently being reviewed internally. The PCB handles such matters in accordance with its standard procedures. The process is being…
— Amir Mir (@AmirMirpcb) September 7, 2026
عامر میر کے مطابق پی سی بی ایسے معاملات کو اپنے معمول کے طریقہ کار کے مطابق دیکھتا ہے اور تحقیقات بورڈ کے ضوابط کے تحت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے دوران تمام متعلقہ افراد کو مناسب طور پر زیر غور لایا جارہا ہے۔
یہ پیش رفت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے بعد سامنے آئی ۔ قومی ٹیم اس وقت برمنگھم میں انگلینڈ کیخلاف تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنے کا پلان تیار
دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ میں 7 کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا تھا جن میں امام الحق اور محمد رضوان بھی شامل تھے اس کے علاوہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا تھا۔ دونوں کوچز نے ٹیم کے ساتھ صرف 6 میچز میں کام کیا تھا۔
پی سی بی نے اس کے بعد وائٹ بال ٹیم کے کوچز مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کو عبوری طور پر قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔




