اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں بڑااضافہ، نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 27پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا
پیٹرول کی نئی قیمت 337روپے 78پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 364روپے 70پیسے ہو گئی
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم ڈیلرز کا دباؤ،حکومت نے منافع بڑھانے کی منظوری دیدی
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کا اطلاق 21 اگست کیلئے نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 363.06 روپے سے بڑھ کر 364.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 0.27 روپے (27 پیسے) فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337.51 روپے سے بڑھ کر 337.78 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔




