پیٹرولیم قیمتوں میں بڑااضافہ، نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے طویل عرصے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، جس کے باعث عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل صرف ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ نارمل ،ڈاکٹرز روزانہ چیک اپ کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ٹرانسپورٹ، مال برداری اور دیگر شعبوں کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے،

جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیا کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔