چکسواری(کشمیر ڈیجٹیل)سابق صدر آزاد پریس کلب چکسواری عامر کرامت حسین کی جانب سے پرتکلف استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،مختلف سیاسی، سماجی، سرکاری، کاروباری اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید، میئر میونسپل کمیٹی چکسواری چوہدری نعیم حسین روپیال اور چیئرمین یونین کونسل پنڈ خورد چوہدری اسرار خالق تھے۔
سیکرٹری حکومت پروفیسر نصیر احمد چوہدری، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ضلع میرپور چوہدری محمد بشارت ایڈووکیٹ اور تحصیلدار چوہدری محمد الطاف نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :پاک فوج ہماری ریڈلائن،فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا، قاسم مجید،ظفراقبال ملک
تقریب میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور یاسر ممتاز چوہدری، چوہدری معیز مجید، سابق چیئرمین یونین کونسل پنیام چوہدری بشیر پرواز، سابق کونسلر چوہدری صفیان ایوب، حاجی طارق محمود مغل، پہلوان منیر حسین، ٹھیکیدار ندیم حسین، چوہدری گودڑ حسین، چیئرمین واجد محمود، خواجہ محمد جان جلوہ، چوہدری پہلوان نزاکت، چوہدری قمر حسین، شعیب محمود غزالی، سابق اے ای او شفقات تبسم اور عدیل مغل سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
صحافتی حلقوں سے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈڈیال کے بانی و سابق صدر قاضی اخلاق احمد، سینئر نائب صدر سید مسعود حسین شاہ، سینئر صحافی عمران بلال اور آزاد پریس کلب چکسواری کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آزاد پریس کلب چکسواری عامر کرامت حسین میرے بھائیوں جیسا ہے، ہمارا تعلق دوسری نسل سے چلا آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :تخریب نہیں، تعمیر کا راستہ اپنائیں، وزیر حکومت چوہدری عبدالرحمن کا نوجوانوں کو اہم پیغام
قاسم مجید نے اس خوبصورت بزم کے انعقاد پر عامر کرامت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے الیکشن جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے۔
۔چیئرمین یونین کونسل پنڈ خورد چوہدری اسرار خالق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر کرامت حسین اور وہ بچپن کے دوست ہیں اور ان کا تعلق بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ محبت اور خلوص کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
میزبان عامر کرامت حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد دوستوں، احباب اور رفقاء کے ساتھ محبت، خلوص اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
عامر کرامت نے کہا کہ سیاسی وابستگیاں وقت اور حالات کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں، سیاسی راستے جدا ہو سکتے ہیں، لیکن ذاتی تعلقات، دوستی اور احترام کو سیاسی اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔
عہدے اور اقتدار عارضی ہوتے ہیں، سیاسی موسم بدلتے رہتے ہیں، لیکن خلوص اور محبت سے قائم ہونے والے تعلقات زندگی بھر کا سرمایہ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام گڑھ،صحافی سید کاظم شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، خراج عقیدت پیش
انسان کی اصل پہچان اس کا عہدہ یا سیاسی وابستگی نہیں بلکہ اس کا کردار، اخلاق اور دوسروں کے ساتھ رویہ ہے، اختلافِ رائے کے باوجود دلوں میں محبت، لہجوں میں احترام اور تعلقات میں خلوص برقرار رہنا چاہیے۔
عامر کرامت حسین نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، دوستوں اور رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر تقریب میں شریک ہوئے اور اپنی محبتوں سے نوازا، جس پر وہ تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں۔
تقریب خوشگوار ماحول، باہمی محبت، خلوص اور دوستانہ میل جول کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔




