آزاد کشمیر کے دو حلقوں ایل اے 15 باغ 2 اور ایل اے 16 باغ 3 کے مجموعی طور پر 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔
متعلقہ دونوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے انتخابی عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی مکمل کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حویلی الیکشن، خواجہ طارق سعید کی درخواست منظور
حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ اسٹیشنز پرآج دوبارہ پولنگ ہوگی، ان پولنگ اسٹیشنزپرمجموعی طورپر 5 ہزار 32 ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جن کیلئے پولنگ کا عمل پرامن اورشفاف اندازمیں مکمل کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی، جہاں مجموعی طور پر 7 ہزار 238 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
دوبارہ پولنگ کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کیلئے انتخابی عملہ اورسکیورٹی اہلکارمتعلقہ پولنگ اسٹیشنزپرتعینات کردیئے گئے ہیں، انتخابی عمل کی نگرانی اورسکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوبارہ پولنگ کے دوران ووٹرزکواپنی انتخابی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایل اے 15وسطی باغ میں پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 16 ہزار 637 ووٹ لے کر پہلے نمبر ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) راجہ مشتاق منہاس 15 ہزار 15 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور جماعت اسلامی کے بریگیڈیئر راجا محمد خان 12 ہزار سے زائد ووٹ لے تیسرے نمبر پرہیں، یوں یہاںراجہ مشتاق منہاس سرپرائز بھی دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حویلی الیکشن دھاندلی کیس: الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا
حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ میں مسلم لیگ (ن) کے امید وار سردار میر اکبر 18ہزار950ووٹ لے کر پہلے اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سردار قمرالزمان خان 15ہزار750ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق سردار میر اکبر کی لیڈ زیادہ ہونے پر ان کی پوزیشن حلقہ میں مستحکم ہے۔




