ممبر کشمیر کونسل ،آزادامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے17 حویلی کہوٹہ خواجہ طارق سعید نے بھی وزیراعظم و نومنتخب رکن اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر آج سماعت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ طارق سعید خود الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے، جبکہ انکے وکلاء خواجہ ارشد ایڈووکیٹ، منظور ایڈووکیٹ اور دیگر قانونی ٹیم بھی دلائل پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حویلی: الیکشن نتائج کیخلاف محسن عزیز،طارق سعید کے سپورٹرز سڑکوں پرآگئے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے فارم 24 میں خواجہ طارق سعید کے ووٹ 23 ہزار سے زائد ظاہر کئے گئے تاہم ریٹرننگ افسر کی جانب سےجاری کردہ متنازعہ فارم 26 میں انکے ووٹ تقریباً 12 ہزارکے قریب ظاہر کیے گئےجبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اور وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ووٹوں میں ہزاروں ووٹوں کا اضافہ کیا گیا۔
خواجہ طارق سعید کےوکلاء کا موقف ہے کہ انتخابی قوانین اور آئینی تقاضوں کے مطابق اصل پولنگ ریکارڈ اور پولنگ اسٹیشنزکےنتائج کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔
اب نظریں چیف الیکشن کمشنرکی اس کیس سماعت اور اہم انتخابی تنازع پر الیکشن کمیشن کے آئینی و قانونی فیصلے پر مرکوز ہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محسن عزیز کی درخواست کی بھی سماعت چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ن) غلام مصطفی مغل خود کرچکے ہیں اورفیصلہ بھی محفوظ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حویلی الیکشن دھاندلی کیس: الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا
یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور 1518ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کا دعویٰ ہے کہ میں 6 ہزار سے زائدووٹوں کی برتری سے جیتا ہوا ہوں۔
اب آزادامیدوار اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی خواجہ طارق سعید نے دوسرے نمبر پر ہونے کا دعویٰ کردیا ہے اور انہوں نے بھی لیگی امیدوار کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔




